2 مئی 2013 - 19:30
شامی فوج کے آپریشن میں متعدد دھشتگرد ہلاک

شام کی سیکورٹی فورسز نے ملک کے مختلف علاقوں میں آپریشن کر کے متعدد دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

ابنا: شام کے ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اس ملک کے فوجیوں نے ملک میں قیام امن کے مقصد سے مختلف علاقوں میں اپنا آپریشن جاری رکھتے ہوئے النصرہ محاذ سے وابستہ متعدد دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ شام کی فوج نے حمص صوبے میں واقع قصیرشہر میں دہشتگردوں کے خفیہ اڈے بھی تباہ کردیۓ ہیں۔ اور دہشتگردوں کے سرغنے محسن ناصر مطرہ سمیت متعدد دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔درعا میں واقع تل الخضر کے علاقے میں شام کے فوجیوں اور النصرہ محاذ سے وابستہ مسلح دہشتگردوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں بھی متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲